میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کراچی میں رنگ جمالیا‘ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنیوالا ملک ہے‘ آرمی چیف

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کراچی میں رنگ جمالیا‘ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنیوالا ملک ہے‘ آرمی چیف

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی/ اسلام آباد ( اسٹاف + بیورو)برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینو اور انگلینڈ کے رائن گگز سمیت دنیا کے 7بین الاقوامی فٹبالرز دو نمائشی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے،بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے دستے بھی ایئرپورٹ پر تعینات تھے ان 7بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے 2کا تعلق برازیل 2کا تعلق انگلینڈ جبکہ ایک فٹبالر کا تعلق فرانس ایک کا ہالینڈ اور ایک کا پرتگال سے ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ پاکستان پر بین الاقوامی فٹبالرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے ، کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے ۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو نے دیگر ساتھی بین الاقوامی فٹبالرز کے ہمراہ ملاقات کی جن میں ریان گگز ، رابرٹ پائرز ،نکولیس انلکا ، جارج بوٹنگ ، ڈیوڈ جیمز اور لوئس بوا مورٹے شامل تھے ۔ آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر بین الاقوامی فٹبالرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے ۔ کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے ۔ آپ کے دورے کا تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں فٹبالرز کی جانب سے بھر پور خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ دورہ کرنے والے کھلاڑیوں نے انکے دورے کے انتظامات اور حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے انہیں توقع ہے کہ وہ اپنے اس دورے سے لطف اندوز ہونگے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فٹبالرز رونالدینو اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔آرمی چیف جنرل جاوید قمرباجوہ سے ملاقات کے بعد کھلاڑی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ میں حصہ لیا۔میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے برازیل کے رونالڈینو سمیت 7 انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی نمائشی میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز، برطانیہ کے ریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈ کے جارج بوٹنگ اور پرتگال کے لوئس بوامورٹ شامل ہیں۔انٹرنیشنل فٹبالر رائن گگز کا کہنا تھا کہ پاکستانی فٹبال شائقین نے کبھی بھی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن یہ اب اہم موقع ہے جب اپنے ملک میں ہی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھیں گیپاکستان میں فٹبال کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں بے شمار نوجوانوں میں فٹبال کا ٹیلنٹ موجود ہے اور میں یہاں یہی ٹیلنٹ دیکھنے کا خواہاں ہوں، پاکستانی سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کا مداح ہوں۔رونالڈینو نے میچ کے دوران گول کرنے پر روایتی سامبا ڈانس کرنے کا بھی اعلان کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں