میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک کے اعمال احادیث کی روشنی میں

رمضان المبارک کے اعمال احادیث کی روشنی میں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

مفتی غلام مصطفی رفیق
ماہِ رمضان ہزاروں رحمتوں اور برکتوں کواپنے دامن میں لئے ہم پرسایہ فگن ہے، اوریہ بابرکت مہینہ ایمان وتقوی کامہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پرخاص رحمت وبخشش نازل فرماتے ہیں۔حدیث شریف میں آتاہے کہ اس کاپہلاعشرہ رحمت،دوسرابخشش اور تیسرا دوزخ سے آزادی کاہے۔اس ماہ مبارک میں نورانیت میں اضافہ،روحانیت میں ترقی، اجر و ثواب میں زیادتی اوردعائیں قبول کی جاتی ہیں۔ اس مبارک مہینے کواللہ تعالیٰ نے اپنامہینہ قرار دیا ہے،گویااس ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ انسان کواپنابندہ بناناچاہتے ہیں،اورانسان کواس طرف متوجہ کیاجاتاہے کہ وہ اپنے خالق ومالک سے ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑلیں۔اس ماہ مبارک میںدربارِالٰہی سے کسی سائل کوخالی ہاتھ،کسی امیدوار کو ناامید اورکسی طالب کوناکام ونامرادنہیں رکھاجاتابلکہ ہر شخص کے لئے رحمت وبخشش کی عام صدالگتی ہے۔ اس ماہ مبارک کاایک ایک لمحہ ہزاروں برس کی زندگی اورطاعت وعبادت سے بھاری وقیمتی ہے۔ اس میں اجروثواب کے پیمانے ستر گنا بڑھا دیئے جاتے ہیں۔اس میں خیر کے طلبگاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اورشرکے طلبگاروں کا راستہ روک دیاجاتاہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف سے منادی ہوتی ہے کہ ”اے خیراوربھلائی تلاش کرنے والو!آگے بڑھو، اور اے شراوربرائی کے طلبگارو! باز آجاو¿“۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جب رمضان داخل ہوتاہے توآسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بندہوجاتے ہیں، اور شیاطین پابندسلاسل کردیئے جاتے ہیں۔ایک اور روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا”تم پررمضان کامبارک مہینہ آیاہے اللہ تعالیٰ نے تم پراس ماہ کاروزہ فرض کیاہے اس میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اوردوزخ کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں اورسرکش شیطان قیدکردیئے جاتے ہیں،اس میں اللہ کی جانب سے ایک ایسی رات رکھی گئی ہے جوہزارمہینوںسے بہترہے جوشخص اس کی خیرسے محروم رہاوہ محروم ہی رہا“۔
حضرت عبداللہ ابن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”رمضان کی خاطرجنت کوآراستہ کیا جاتاہے سال کے سرے سے اگلے سال تک ، پس جب رمضان کی پہلی تاریخ ہوتی ہے توعرش کے نیچے سے ایک ہواچلتی ہے جوجنت کے پتوںسے نکل کرجنت کی حوروں پرسے گزرتی ہے تووہ کہتی ہیں:اے ہمارے رب!اپنے بندوںمیںسے ہمارے ایسے شوہربناجن سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اورہم سے ان کی آنکھیں“۔حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ ارشادفرماتے ہوئے سناکہ”یہ رمضان آچکاہے اس میں جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں،دوزخ کے دروازے بندہوجاتے ہیں اورشیاطین کوطوق پہنادیئے جاتے ہیں،ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جورمضان کا مہینہ پائے اورپھراس کی بخشش نہ ہو“۔
رمضان سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ چندارشادات تھے جن سے اس ماہ مبارک کی عظمت اورتقدس کاعلم ہوتاہے لہذاہمیں اس ماہ کی بھرپورقدرکرنی چاہئے،اس میں تمام ترمصروفیات کومختصرکرکے رحمت ومغفرت الٰہی کی بہارکوسمیٹاجائے اورجتناہوسکے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیاجائے،ہرقسم کے گناہوںمثلًاجھوٹ،بدگوئی،چغل خوری،حرام خوری،داڑھی منڈانے،کٹوانے اوردوسرے تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں سے توبہ کی جائے۔
ایک روایت میں آتاہے کہ رمضان پورے سال کادل ہے،اگریہ درست رہا تو پوراسال درست رہا۔امام ربانی مجددالف ثانیؒنے اپنے مکتوبات میں فرماتے ہیں کہ رمضان کے مہینہ میں اتنی برکتوں کانزول ہوتاہے کہ بقیہ پورے سال کی برکتوںکورمضان المبارک کی برکتوںکے ساتھ وہ نسبت بھی نہیں جوقطرے کوسمندرکے ساتھ ہوتی ہے۔واقعہ یہ ہے کہ یہ ایک ایساانقلابی مہینہ ہے کہ اگراس کے آداب کوصحیح طورپربجالایاجائے اورپوری امت اس کی برکتوںاورسعادتوںکومکمل طورسے حاصل کرنے کی طرف متوجہ ہوجائے تواس امت کی کایاپلٹ سکتی ہے اورآسمان سے خیروبرکت کے دائمی فیصلے نازل ہوسکتے ہیں۔
ایک مومن کوجہاں اس مہینے میں روزہ ،تراویح،زکوة وصدقات کااہتمام کرناضروری ہے وہیںساتھ ساتھ مندرجہ ذیل لائحہ عمل کوبھی اپناناچاہئے جوسرکاردوعالمنے ہمیں بتلایاہے چنانچہ ملاحظہ ہو:حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کایہ ارشادنقل فرماتے ہیں کہ:رمضان مبارک میںچارچیزوں کی کثرت کیاکرو،دوباتیں توایسی ہیں کہ تم ان کے ذریعے اپنے رب کوراضی کرو گے، اور دو چیزیں ایسی ہیں کہ تم ان سے بے نیازنہیں ہوسکتے۔پہلی دوچیزیںجن کے ذریعے تم اللہ تعالیٰ کوراضی کروگے،یہ ہیں”لاالہ الااللہ“کی گواہی دینااوراستغفارکرنا،اوروہ دوچیزیں جن سے تم بے نیازنہیں ،یہ ہیں کہ تم اللہ تعالیٰ سے جنت کاسوال کرواورجہنم سے پناہ مانگو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں