میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انمول پنکی کے گاہکوں میں 30 سیاستدان شامل ہونے کا انکشاف

انمول پنکی کے گاہکوں میں 30 سیاستدان شامل ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

منشیات فروش انمول عرف پنکی کے گاہکوں کی لسٹ ہمارے پاس آ چکی ہے، ضیا الحسن لنجار
پنکی کے نیٹ ورک میںکچھ ہیروز اور اداکار بھی ہیں ،کسی کو نہیں چھوڑیں گے، شرجیل میمن

انمول پنکی کے گاہکوں میں 30 سیاستدان شامل ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے گاہکوں کی لسٹ ہمارے پاس آ چکی ہے۔ پنکی کا گینگ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی کام کر رہا تھا۔ جبکہ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق پنکی کے نیٹ ورک میں ہمارے کچھ ہیروز اور اداکار بھی ہیں لیکن جو بھی منشیات کے نیٹ ورک کی پشت پناہی کرے گا نہیں چھوڑیں گے، انمول عرف پنکی کے پیچھے چاہے کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں