میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھانا پینا بالکل ختم ، جہاز کا گندا پانی پی رہے ہیں،صومالی قزاقوں کا پاکستانیوں پر ظلم

کھانا پینا بالکل ختم ، جہاز کا گندا پانی پی رہے ہیں،صومالی قزاقوں کا پاکستانیوں پر ظلم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی
اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف

صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی ہے۔نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی ویڈیو میں آنر 25 بحری جہاز پر سوار سیکنڈ آفیسر حسین یوسف اورامین شمس نے انڈونیشیٔن عملے کے ساتھ ویڈیو بنائی جس کے عقب میں اسلحہ بردار قذاق موجود ہے۔حسین یوسف نے اپنی اور ساتھیوں کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اغوا ہوئے 26 دن ہوچکے ہیں اور ہم لاعلم ہیں کہ رہائی کے لیے کیا بات چیت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں اور بحری قذاق 24 گھنٹوں میں کھانے کے لیے تھوڑے سے چاول دیتے ہیں جو آپس میں تقسیم کر کے گزارا کرتے ہیں جبکہ بحری جہاز کے ٹینک میں موجود گندا پانی پلایا جارہا ہے۔حسین یوسف نے حکومت اور کمپنی سے اپیل کی کہ ہماری التجا ہے کہ جلد سے جلد مذاکرات کیے جائیں تاکہ ہمارے رہائی ممکن ہوسکے، خدا کے واسطے ہمیں جلد سے جلد بازیاب کروایا جائے۔ ویڈیو میں انڈونیشین عملے نے بھی اپنی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں