میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر پارٹی میں بہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پا جائیں گے جس سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اورمعیشت بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ 2016 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھی اورہم جی ٹوینٹی میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر آئی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں