میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ پولیس میں ایک بار پھر متنازع افسران تعینات ہونے لگے

محکمہ پولیس میں ایک بار پھر متنازع افسران تعینات ہونے لگے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ پولیس میں ایک بار پھر متنازع افسران کی تعیناتی ہونے لگی۔اے وی سی سی میں تعیناتی کے آرڈر کی کاپی منظرعام پرآگئی جس کے مطابق 3 نائیجیرین باشندوں کے اغوا میں ملوث اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا ایس ایچ او پھر تعینات ہوگیا، سابق انسپکٹر نثار اعوان انسداد اغوا برائے تاوان سیل میں ایک بار پھر تعینات ہوگیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیفنس سے اغوا برائے تاوان میں نامزد ملزم پولیس انسپکٹر نثار اعوان کی جیل کسٹڈی جاری ہے، محکمہ سے بحال ہوکر اے وی سی سی میں اپنے اثر و رسوخ استعمال کر کے تعینات ہوگیا، متنازعہ انسپکٹر کو اغوا برائے تاوان میں اے وی سی سی سیل چلان کرکے جیل بھی بھیج چکا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈیفنس پولیس نے 14 نومبر 2020 کو 3 غیرملکی نائیجیرین کو بازیاب کرایا تھا، ایس ایس پی اے وی سی سی کی گزارش پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی توحید میمن نے کہا کہ آرڈر جاری ہوگیا ہے مگر ابھی تک چارج نہیں سنبھالا، ایس آئی یو نے ایس ایچ کو ریلیز نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں