میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دنیا بھر میں ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید 4 ماہ کی مہلت دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور بہت سی خامیاں بھی دور کی ہیں، فیٹف نے ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کے سیاسی عزم کو بھی سراہا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جواب میں فیٹف نے اس عمل کو سراہا ہے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید چار ماہ کی مہلت دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں