میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، سی این جی مہنگی ہونے پر بسوں کی ہڑتال

کراچی ، سی این جی مہنگی ہونے پر بسوں کی ہڑتال

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سی این جی کے نرخ میں اضافے کے بعد شہر میں بسیں غائب ہو گئیں، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیر اعلانیہ ہڑتال جاری رہی ۔مسافروں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کے لیے بیشتر بسیں سڑکوں سے غائب ہیں، بسوں کی کمی کے سبب خواتین سمیت دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔گزشتہ روز سندھ میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز نے غیر اعلانیہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا کہ سی این جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ سی این جی پمپس مالکان من مانی کرتے ہوئے پہلے ہی آہستہ آہستہ قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔دوسری جانب آن لائن ٹیکسی سروس نے بھی اپنے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان کیا جس کے متعلق ڈرائیورز کو نوٹس جاری کیے ۔واضح رہے کہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کے بعد فی کلو سی این جی پر 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں