میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زیرآب کیبل میں خرابی ،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس معطل

زیرآب کیبل میں خرابی ،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہوگئی۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہوئی ہے، متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔ذرائع ٹیلی کام کے مطابق انٹرنیٹ اسپیڈ رش کے اوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ٹیلی کام ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سب میرین کیبل کے کٹنے پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ متبادل بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا ہے، اگلے چند دن میں مزید بینڈوڈتھ شامل کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اگلے چند دن انٹرنیٹ سروس معمولی متاثر رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں فجیرہ کے قریب 40 ٹیرا بائیٹ کی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے سبب ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آگئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں