علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تحقیقات مکمل ،کچھ نہیں ملا
شیئر کریں
10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی جائیداد موجود نہیں،رپورٹ
پنجاب حکومت نے علیمہ خانم کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھی، تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا
ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔علیمہ خانم کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15سے زائد اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی جمع کروا دیا۔ایف بی آر رپورٹ میںبتایاگیاہے کہ 10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے ، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے علیمہ خانم کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی تھی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا۔مراسلے میں علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں، جس کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔


