میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 5ٹارگٹ کلرز گرفتار

ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 5ٹارگٹ کلرز گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ان ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان نے بھارتی ایجنسی ”را”سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان شہر میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، ملزمان پولیس کو مختلف کیسز میں مطلوب بھی تھے ، گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف گھمبٹی، سلمان ، عمیر، شہزاد اور اختر شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق محمد علی عرف گھمبٹی، اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی تھا۔ ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں