میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،پانچ یونین کونسلز کے فنڈزمیں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف

کراچی ،پانچ یونین کونسلز کے فنڈزمیں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے ضلع جنوبی، غربی، شرقی ، کیماڑی اور ملیر کی 17 یونین کائونسلز کے فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، محکمہ بلدیات سندھ (بورڈ) نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے رکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ سندھ (بورڈ) نے کراچی کی 17یونین کائونسلز کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے غبن پر ایڈمنسٹریٹرز اور یوسی سیکریٹریز سے تین دن کے اندر متعلقہ رکارڈ طلب کرلیا ہے، ضلع جنوبی کی یوسی ریکسر لائین، پرانی حاجی کیمپ، ریلوی کالونی، سول لائن میں بھی کرپشن کا شبہ ہے اور لوکل گورنمنٹ سندھ (بورڈ) نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ضلع شرقی کی یوسی چنیسر گوٹھ، منظور کالونی، جبکہ ضلع کیماڑی کی یوسی بھٹا ولیج، گلشن سکندر آباد، سلطان آباد کے یوسی سیکریٹریز اور ایڈمنسٹریٹرز کو طلب کرکے رکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلع غربی کی یوسی اقبال بلوچ، حنیف آباد، مدینہ کالونی، جبکہ ضلع کورنگی کی یونین کمیٹی زمان ٹائون، ضلع ملیر کی یونین کائونسل مورڑو، یونین کمیٹی دائود چورنگی، مسلم آباد اور قائد آباد کے یوسی سیکریٹریز اور ایڈمنسٹریٹرز سے بینک اسٹیٹمنٹ، کیش بوک، چیک رجسٹر، اپنے وسائل کی آمدنی اور دیگر دستاویزات طلب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع بدین کی یونین کائونسل پھلکارا، دمبالو اور حاجی ہاشم پنہور کے فنڈز میں کرپشن پر یوسی سیکریٹریز کو متعلقہ رکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں