میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ریاست میں صوبوں کے ہنگامی مالی وسائل کا کوئی تخمینہ ہی نہیں ، سیلاب معاشی طور پر زلزلوں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں
زلزلے، سیلاب سے پاکستان میں ہر سال سوا 2 ارب ڈالرز کے نقصانات کا خدشہ،سب سے زیادہ نقصان سندھ کاہوسکتاہے ،رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)زلزلے، سیلاب سے پاکستان میں ہر سال سوا 2 ارب ڈالرز کے نقصانات کا خدشہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستان قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زائد اموات بھی ہونے کا خدشہ ہے، صورتحال سے نمٹنے پاکستان کے پاس صرف ڈیڑھ سے 2 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے، پاکستان بھاری قرضوں اور مالی خسارے سے دوچار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں صوبوں کے ہنگامی مالی وسائل کا کوئی تخمینہ ہی نہیں ہے، ملک میں سیلاب معاشی طور پر زلزلوں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، سالانہ سیلاب سے سالانہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 64 کروڑ 40 لاکھ کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے، زلزلوں سے سالانہ 863 افراد کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ہے، ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد زلزلے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے سالانہ 234 جاں بحق، 6 لاکھ 78 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بلند قرضے اور مالی خسارے سے دوچار پاکستان کی 50 فیصد آبادی غربت کا شکار ہوجائے گی، زلزلے، سیلاب اور غربت کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ سندھ کا ہوسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں