میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی دباؤ نے بھارتی عوام کونئی مصیبت میں دھکیل دیا

امریکی دباؤ نے بھارتی عوام کونئی مصیبت میں دھکیل دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا
بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی

عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلئے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنیکا اعلان کردیا ہے، روسی تیل کی خریداری پررعایت نے بھارت کو تیل سپلائی خلل کے باوجود اضافی ذخائرحاصل کرنے کاموقع دیاتھا، امریکی رعایت کیبعدبھارتی ریفائنریوں نے تقریباً 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں، امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے روسی تیل پر بھارت کیلئے چھوٹ کی میعاد ختم کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پر ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی ٹیرف، روسی تیل کی خریداری پر امریکی اجازت اور ایرانی چاہ بہار پورٹ سے دستبرداری بھارت کی نام نہاد خودمختاری کو آشکار کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں