میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نااہل نہیں‘ نواز شریف اڈیالہ جیل جائینگے‘ تحریک انصاف

عمران خان نااہل نہیں‘ نواز شریف اڈیالہ جیل جائینگے‘ تحریک انصاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی6لوگوں کا موٹوگینگ جھوٹ بول رہا ہے۔ مقدمہ ہارنے کی صورت میں اور کیس میں طوالت کے لیے وکلاء تبدیلی شروع ہوجاتی ہے مگر اس بار نوازشریف جدہ نہیں جاسکیں گے۔ اڈیالہ جیل ضرور جائیں گے منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزام کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین نے اےسی کارروائی شروع کی جس کا سر ہے نہ پےر۔ادارے نے غیر قانونی کارروائی ایوان وزیراعظم کے کہنے پر کی اور ن لےگ کی اس سازش کا پتہ ہمیں گزشتہ روز چلا ےہ سازش وزےراعظم ہاؤس میں تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔ ہمارے تمام معاملات صاف ہیں،ہمارے خلاف کوئی چیز نکلے گی اور نہ ہی عمران خان نااہل ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر رمضان المبارک کے مہینے میں جھوٹوں کا دربار لگا ہوا تھا لیکن اس سے پہلے جب سپریم کورٹ کے اندر جوابات کا سلسلہ شروع ہوا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں۔انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے وکیل تبدیلی کی درخواست دے دی جب بھی یہ کیس ہارنے لگتے ہیں یا ان کی چوری سامنے آنے لگتی ہے تو یہ اپنا وکیل تبدیل کر لیتے ہےنئی جی آئی ٹی میں یہ پانچواں وکیل تبدیل کر رہے ہیں مگر وکیل تبدیل کرنے سے یہ کیس نہیں جیت سکتے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان باہر سے پیسہ لیکر یہاں آئے ہیں ہم ن لیگ کے مشکور ہے انہوں نے عمران خان کے خلاف درخواست دی کیونکہ عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ آج ن لیگ والوں نے جے آئی ٹی کے سامنے نعرے بازی کی اور اسے دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کی، جے آئی ٹی میں تحقیقات ہورہی ہیں اور کریمنل انوسٹی گیشن بھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں