میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

خوارج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا
انٹیلی جنس معلومات پرہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد ، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع خیبر میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر فورسز نے آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا، فورسز کی فائرنگ سے 22 خوارج مارے گئے، ہلاک کیے جانے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔افواج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی مزید خارجی کے خاتمے کے لیے کلیٔرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری کے تحت وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے، معصوم شہریوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں