میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کئی شہروں میں وائرس زدہ مرغیوں کی فروخت کاانکشاف

کئی شہروں میں وائرس زدہ مرغیوں کی فروخت کاانکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

منافع خور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں وائرس زدہ مرغی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ منافع خوروں نے بھاری رقوم کے حصول کی خاطر وائرس زدہ مرغی فروخت کرنا شروع کردی جس سے چکن کھانے والوں میں بیماری منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔مرغیوں میں انفیشئیس برون کائیٹس نامی وائرس زدہ مرغیوں کی آنکھیں گلہ خراب، افزائش رک جاتی ہے،پانچ ہفتے بعد بھی وزن ایک کلو تک نہیں پہنچتا ،وائرس زدہ مرغی کی ناک، آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق وائرس زدہ چکن کھانے سے بیماری انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں۔بیمار مرغی کی بلا خوف فروخت پر نجی چینل کے نمائندے نے سوال اٹھایا تو آڑھتیوں نے بہانے بنانا شروع کردیے، ان کاکہنا ہے کہ بیماری بہت زیادہ پھیل چکی ہے صحت مند مرغی مل نہیں رہی، بیمار ہے دو سو روپے تک بک جاتا ہے۔اس حوالے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں ہم کوشش کررہے ہیں کوئی بیمار مرغی سیل نہ ہو لائیو اسٹاک جو ہمارے پاس ڈیپارٹمنٹ ہے اسکو موبلائز کرتے ہیں کہ وہ مارکیٹ کے اندر بھی جا کر چیک کرے ایسا تونہیں ہو رہا اگر ایسا ہے تو ہم ایکشن لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں