میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز شریف کو اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے لیے پیرول پر رہائی مل گئی

مریم نواز شریف کو اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے لیے پیرول پر رہائی مل گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے ۔ یہ اجازت وزیراعظم کی ہدایت پر دی گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ مریم نواز کو پیرول پر رہا کردیا گیا۔انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا ، ذرائع کا کہناہے کہ مریم نواز کی اپنے والد سے ہفتہ وار ملاقات آج جمعرات کو جیل کے بجائے اسپتال میں ہو گی۔ اس موقع پر انہیں بچوں، دادی، چچا شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت بھی ہو گی۔ن لیگ نے مریم نواز کو ملاقات کی اجازت ملنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ادھر سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سروسز اسپتال) میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹس لیٹس (خون کے سفید خلیے) پھر کم ہو گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں