میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا، ، صدر بائیڈن کااعلان

ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا، ، صدر بائیڈن کااعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکاکے صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس سے خصوصی خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان کے اندر ہونے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹسک ے مطابق صدر بائیڈن نے قوم کو بتایا کہ نائن الیون میں زندگی سے محروم ہونے والے معصوم امریکیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور الظواہری کی ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ ہم اپنے عزم پر قائم ہیں اورایمن الظواہری کے ساتھ انصاف ہو گیا ہے۔صدر نے کہا کہ الظواہری نیروبی سے لے کر افغانستان تک، امریکہ کے عوام، اس کے سفارتکاروں ، فوجیوں اور اس کے مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔صدر بائیڈن نے تصدیق کی کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے افغانستان کے اندر خصوصی ڈرون آپریشن کی منظوری دی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی عام شہری، بشمول الظواہری کے خاندان کے افراد کے کسی کی زندگی کو نقصان نہ پہنچے۔امریکہ کے صدر نے کہا کہ انہوں نے کاونٹر ٹیررازم فورس کے اس پلان پر کافی غور وخوض کے بعد اس کی منظوری دی اور اس کے لیے گانگریس کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔صدر بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت بھی میں نے امریکہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کیا جس میں افغانستان کے اندر ڈرون حملے کی یہ کہہ کر مذمت کی ہے کہ وجہ کچھ بھی ہو، اس طرح کا حملہ ان کے الفاظ میں، بین الاقوامی قوانین اور دوحہ معاہدے کی صریحا خلاف ورزی ہے۔اس حملے کو افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور دوحہ معاہدے سے متصادم بھی قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن افغانستان میں امریکا کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں