میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے ،عمران خان

بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے ،عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی محاذسے مزیدخوشخبری آئی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز چیمبرزآف آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے کاروباری اعتماد کے سروے میں پاکستان کی رینکنگ کی بہتری پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کاروبارکیلئے سازگارماحول پر بالخصوص بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔علاوہ ازیںوزیر اعظم عمر ان نے ہدایت کی ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو جیسے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور ملک کے اسپشل ٹیکنالوجی زونز میں میسر مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے،ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ ، تعلیمی اداروں، صنعتی شعبے اور حکومتی اداروں کی مضبوط پارٹنرشپ کا قیام اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے موافق فضا کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر وہ سہولت فراہم کر رہی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک میں میسر آتی ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر سید شبلی فراز، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیر برائے اآئی ٹی خیبرپختونخواہ عاطف خان، صوبائی وزیر برائے صنعت بلوچستان حاجی محمد خان طور، صوبائی وزیر برائے آئی ٹی پنجاب ہمایوں یاسر و دیگر سینئر افسران شریک جبکہ وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلی پنجاب، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی نے اجلاس کو ملک میں مختلف اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور ان زونز میں سرمایہ کاروں کو میسر سہولیات اور مراعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں قائم ہونے والے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا مقصد ٹیکنالوجی ٹرانسفر، غیر ملکی سرمایہ کاری، افرادی قوت کا فروغ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کو بڑھاتے ہوئے درآمدت کا متبادل پیدا کرنا ہے۔ شرکاء کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مراعات و سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں