میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بدین میں راجو خانانی پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کرنے والے 34 ہاری بازیاب کرالیے ۔پولیس کے مطابق کارروائی عدالتی حکم پر گائوں جمعو میں کی گئی بازیاب کرائے جانے والوں میں 24 بچے ، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھرانے کے افراد کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاوضہ دینے کے بجائے جبری مشقت لی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں