پنجاب تباہی سے بچ گیا،13 دہشت گرد گرفتار
شیئر کریں
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن
لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہائو الدین، جھنگ، چنیوٹ، میانوالی میں کارروائیاں کی گئیں۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار کیا گیا جس کا تعلق علاقہ غیر سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم 4، ڈیٹونیٹر 8، حفاظتی فیوز وائر 15 فٹ، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت، مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، را ساجد اور مختار شاہ کے نام سے ہوئی۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 1487 کومبنگ آپریشنز کے دوران168 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 53335 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔


