میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش، تصویر وائرل

اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش، تصویر وائرل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسر عبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ اور ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسرہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے نومولود بیٹے کی تصویرکے ساتھ شیئر کی۔اداکارہ یاسرہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے بہت خوبصورت الفاظ کہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’انسان ہونا ہی تمہارا واحد تعارف ہے اور دیگر انسانوں کی خدمت کرنا تمہارا واحد مقصد ہے، عظیم زندگی گزارو۔‘‘یاسرہ رضوی نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 22 مئی 2021 کو صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوئی۔ سوشل میڈیا پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں