میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں تقرر و تبادلے، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

پنجاب میں تقرر و تبادلے، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 25 مئی میں ملوث اور پی ڈی ایم قیادت کے قریب افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ تحریک انصاف نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی بلال صدیق کمیانہ اور سمیر سید کے خلاف درخواست دے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دی جائے گی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی جائے گی کہ سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کو نگران سیٹ اپ پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے، پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر کام کرنے والے افسران کو بھی نگران سیٹ اپ میں نہ لگایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں