میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی ہمارے بغیرنہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچا سکتا ہے ، خالدمقبول صدیقی

کوئی ہمارے بغیرنہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچا سکتا ہے ، خالدمقبول صدیقی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بناسکتاہیاور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کیساتھ وفادارہوگا جو ہمارے ساتھ وفادارہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت کورنگی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم روایت شکن ہونے کے ساتھ اچھی روایات کے امین بھی ہیں، ہم نے انتخابات میں پتنگ کے نشان پرالیکشن لڑاتھا، مگر الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایاگیا، ہم چوبیس کے بجائے سات ہیں مگرمہاجر قوم ان ہی کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، اب ہم پر کوئی شب خون نہیں مارسکتا، جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے۔خالد مقبول نے کہا کہ جو ہمارامینڈیٹ چرانا چاہتے تھے وہ صرف اسمبلی میں سیٹیں چرا سکے،مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیرنہ حکومت بناسکتاہے اور نہ بچاسکتاہے،کراچی اس کیساتھ وفادارہوگاجوہمارے ساتھ وفادارہوگا۔سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کو تو ابھی ثابت ہونا باقی ہے، پہلے کراچی کیخلاف ہونیوالی سازش پربات کریں، جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی ہے، اگرعالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور سڑکوں پربھی ان کاساتھ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں