میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی ایم کیو ایم نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کی حمایت کردی

سندھ اسمبلی ایم کیو ایم نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کی حمایت کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کی حمایت کردی ہے، کل اسپیکر کے پاس درخواست جمع کروائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی استعفے کے بعد وزیراعظم عمران کی منظوری سے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا، جبکہ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو حزب اختلاف کا سربراہ نامزد کیا، نامزدگی کے بعد ایم کیو ایم (پاکستان) نے اپنے تحفظات تحریک انصاف کے سامنے رکھے اور موقف اختیار کیا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کوسینیٹ کی 2نشستیں دی جائیں ۔ متحدہ کے تحفظات سامنے آنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم (پاکستان) کی قیادت سے رابطہ کیا اور حلیم عادل شیخ کی نامزدگی، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے ایم کیو ایم کو حلیم عادل شیخ کی حمایت پر راضی کرلیا ہے اور سندھ میں ایم کیو ایم کو سینیٹ کی ایک نشست دی جائی گی، جبکہ جی ڈی اے پہلے ہی اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کی حمایت کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حلیم عاد ل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست پر ایم کیو ایم کل دستخط کرے گی اورحلیم عادل شیخ پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ کل پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے آفس میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کروائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں