میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دالپت سینٹر غیر تربیت یافتہ افراد کی جانب سے چلانے کا انکشاف

دالپت سینٹر غیر تربیت یافتہ افراد کی جانب سے چلانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں یرقان کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے قائم دالپت سینٹر غیر تربیت یافتہ افراد کی جانب سے چلانے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سینٹر کو سیل کردیا، دالپت سینٹر میں غلط ادویات بھی فروخت ہوتی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تاج میڈیکل سینٹر کے میز نا?ن فلور پر قائم سینٹر جلد پیلی ہونے کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے قائم دالپت سینٹر غیر تربیت یافتہ افراد چلاتے رہے، سینٹر انتظامیہ مریضوں اور شہریوں کو جعلی طبی مصنوعات استعمال کرنے تجویز دیتی رہی۔ سینکڑوں لوگوں کی جانب سے جعلی طبی مصنوعات کے استعمال سے لوگوں کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، جس کے باعث سینکڑوں لوگوں کی زندگی خطری میں ڈالی گئی، جبکہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے دالپت سینٹر کو سیل کردیا ہے، محکمہ صحت سندھ نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ دالپت سینٹر کو غیر تربیت یافتہ افراد چلاتے تھے، جس کو اب بند کردیا گیا ہے، شہری مذکورہ سینٹر سے علاج کروانے اور جعلی طبی مصنوعات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں