میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے نئی اُفتاد،موسم سرمامیں گیس صرف کھانابنانے کے وقت ملے گی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے نئی اُفتاد،موسم سرمامیں گیس صرف کھانابنانے کے وقت ملے گی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزارت پٹرولیم اور کمپنیوں نے گیس فراہمی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کرلی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا، 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی، گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے5بجے سے ساڑھے8بجے تک گیس ملے گی۔اس طرح دن ساڑھے11بجے سے دوپہر2بجے تک گیس ملے گی، شام 4سے رات 10بجے تک گیس آئے گی، ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی، صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی، دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔دوسری جانب پٹرولیم ڈویڑن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو دن میں 3 بار گیس دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں جس میں انہیں کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس بندش /اوقات کار کے حوالے سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں