میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز کی مزاحمت، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز کی مزاحمت، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

جرات ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ بولر عامر جمال کی شاندار بیٹنگ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے ۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 97 گیندیں کھیل کر 82 رنز بنائے تھے۔انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔سوشل میڈیا پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز کے سامنے ڈٹ کر مزاحمت کرنے پر عامر جمال کی تعریفیں کی جارہی ہیں،کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر عامر جمال کے شاٹس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔ایک اکاؤنٹ سے عامر جمال کی مزاحمت کو فلمی سین سے بھی تشبیہ دے دی گئی۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عامر جمال کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال اور میر حمزہ نے آخری وکٹ پر پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 227 رنز سے 313 تک پہنچایا تھا جس کے بعد عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں