میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر اسکول کا اختیارات سے تجاوز ، محکمہ تعلیم کا ایکشن

ڈائریکٹر اسکول کا اختیارات سے تجاوز ، محکمہ تعلیم کا ایکشن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / مسرور کھوڑو) ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی یار محمد بالادی کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تین روز کے اندر وضاحت طلب کرلی، یار محمد بالادی نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ایلمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری کے تعیناتی کے دوران بغیر منظوری کے ایک افسر کو اضافی چارج دی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بالادی کے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ یار محمد بالادی نے تین روز کے اندر وضاحت نہیں دی تو ان کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی، یار محمد بالادی نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ایلمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری کے تعیناتی کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر منظوری کے ایک افسر پر اضافی چارج کی نوازش کی، یار محمد نے تعلقہ ایجوکیشن افسر گلشن اقبال ایسٹ کراچی میر احمد بھنگوار کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ملیر میں گریڈ17 کے عہدے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر کا اضافی چارج دینے کی اجازت دی، واضح رہے کہ یار محمد بالادی کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور غلط تقرریوں پر تحقیقات بھی جاری ہے، اس حوالے سے یار محمد بالادی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں