میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
X اب صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا

X اب صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا

جرات ڈیسک
اتوار, ۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایلون مسک کا X اب صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ اب بائیو میٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق X کی نئی پرائیویسی پالیسی 29 ستمبر 2023 سے لاگو ہوگی۔ پالیسی کے مطابق پلیٹ فارم صارفین کی بائیو میٹرک معلومات جمع کرنے سے پہلے ان سے رضامندی حاصل کرے گا۔ابھی تک X نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بائیو میٹرکس پریمیم صارفین کے لیے ہے جن کی تصدیق کیلئے X پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بایومیٹرک معلومات کی مدد سے X نقالی کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔علاوہ ازیں پلیٹ فارم صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات ممکنہ ملازمتوں کی سفارش کیلئے ایمپلائز کے ساتھ شیئر کرنے اور اشتہارات کیلئے ذخیرہ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں