میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی تشدد اور دھاندلی سے انتخابی عمل کی حیثیت کم کررہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

پی ٹی آئی تشدد اور دھاندلی سے انتخابی عمل کی حیثیت کم کررہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی تشدد اور دھاندلی کے سہارے عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تحریک انصاف لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتھاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اور اسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو قتل کردیا گیا اور مقتول کے ورثا نے پی ٹی آئی کے وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا، تشدد اور دھاندلی کے سہارے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں