میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار سرغنہ ،عزیر بلوچ کیخلاف گھیرا تنگ

لیاری گینگ وار سرغنہ ،عزیر بلوچ کیخلاف گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ لیاری آپریشن کی دوران پولیس پر حملہ سے متعلق کیس میں پولیس نے ایک اور مقدمہ کی پروسیڈنگ بحال کرنے کیلئے انسداد دہشت گردیاں کی خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عزیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس کی جانب سے لیاری آپریشن کی دوران پولیس پر حملہ سے متعلق کیس میں عزیر بلوچ کے خلاف مقدمہ کی پروسیڈنگ بحال کرنے کیلئے رجوع کیا گیا۔ تھا ہ کلاکوٹ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عذیر بلوچ کے خلاف دیگر مقدمات کی پروسیسنگ بحال ہوچکی ہے ، ملزم کے خلاف اس مقدمہ کی سماعت بحال کی جائے اور کیس میں تاریخ مقرر کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نیپولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو 2016میں گرفتار کیا گیا تھا ، 11 اپریل 2017کو عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا، عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54سے زائد مقدمات درج ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت درجنوں پولیس افسران اہلکاروں کے مقدمات بھی شامل ہیں، عذیر بلوچ اپنے بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں