وزیراعظم نے پیٹرولیم قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا
شیئر کریں
ملاقات کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال ،پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا
وفاق ،پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں جس سے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ‘ صدر مسلم لیگ (ن)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا ء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں ۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر نواز شریف کو ملک کی مجموعی خصوصاًمشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پرنواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔


