میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹر ک  نے لوڈشیڈنگ بڑھانے کا اشارہ دے دیا

کے الیکٹر ک نے لوڈشیڈنگ بڑھانے کا اشارہ دے دیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

شدید گرمی میں کراچی الیکٹر ک نے لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا اشارہ دے دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک سعدیہ دادا نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کو قدرتی گیس کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کردی گئی۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث کے الیکٹرک کے دو پاور پلانٹ گزشتہ 6 ماہ سے تقریبا بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، آر ایل این جی گیس کے ریٹ پر مل رہی ہے جو کہ نسبتاً مہنگا فیول ہے۔ شہر میں بجلی کی طلب 3600 میگا واٹ ہے۔ کے الیکٹرک کو اوسط 400 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 500 فیڈرز پر 8 سے 10 گھنٹے جبکہ 200 فیڈرز پر 5 سے 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ 1300 فیڈرز پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں