میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کردیے، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کردیے، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے این اے 247 اور پی ایس 111 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا، لائحہ عمل کے لیے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،خواجہ اظہار نے اپنے امیدواروں کو کامیاب قرار دیکر مبارک باد بھی دی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے رات گئے خواجہ اظہار الحسن اور ایم کیو ایم کے امیدواروں صادق افتخار اور جہانزیب مغل کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تبدیلی کی گئی، ابتدا میں ہمارے امیدوار آگے چل رہے تھے اور ایک وقفہ کے بعد ہمارے ہزاروں ووٹ کم کردیے گئے، نتائج میں وقفہ آنا غیرفطری عمل تھا۔
اس موقع پرخواجہ اظہار نے کہا کہ 20 پچیس سال کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا میڈیا رپورٹ ریورس گیر لگانے پر مجبور ہوگئی، ابتدا میں تین سو ووٹوں سے جیت رہے تھے آدھے گھنٹے میں دس ہزار ووٹ سے ہار گئے۔خواجہ اظہار نے الزام عائد کیا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ پیپرز نہیں دکھائے گئے ، انہوں نے اپنی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے اپنے امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔اس موقع پراین اے 247 سے امیدوار صادق افتخاراور پی ایس 111 کے امیدوار جہانزیب مغل نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں