میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2ڈاکو ہلاک ‘ ایک فرار

حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2ڈاکو ہلاک ‘ ایک فرار

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) مارکیٹ تھانے کی حدود میں چیکنگ کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مشکوک افراد کو جب پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور غازی شاہ لنک روڈ کی طرف فرار ہوئے ناکہ بندی کے بعد غازی شاہ لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں بشیر ملاح اور علی عباس ہوت ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہلاک ڈاکوں کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ، ایک پسٹل اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ہلاک ڈاکو کراچی ،ٹھٹھہ ،جامشورو سمیت کئی اضلاع میں مطلوب تھے اور 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں ہلاک ڈاکو بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکال کر جانے والوں کو لوٹا کرتے تھے گزشتہ دنوں انہیں ملزمان نے جی او آر تھانے کی حدود میں لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا آئی جی سندھ نے مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں