میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن،سرکاری فنڈکاغلط استعمال،محکمہ بلدیات سندھ کے 2افسربرطرف

کرپشن،سرکاری فنڈکاغلط استعمال،محکمہ بلدیات سندھ کے 2افسربرطرف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ بلدیات سندھ نے 2 ٹائون افسران کو بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے پر عہدوں سے فارغ کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، چھاچھرو ٹائون افسر گوہر پھلپوٹو پر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کا بھی الزام ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت لوکل گورنمنٹ بورڈ نے تھرپارکر کی چھاچھرو ٹائون کمیٹی کے ٹائون افسر گوہر حسین پھلپوٹو اور ضلع خیرپور کی ٹائون کمیٹی سیٹھارجا کے ٹائون افسر وقاص پھلپوٹو کو بڑے پیمانے کرپشن کرنے اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کرنے پر فوری طور پر عہدوں سے فارغ کردیا ہے، گوہر پھلپوٹو کو لوکل گورنمنٹ بورڈ اور وقاص پھلپوٹو کو تعیناتی والی یونین کائونسل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میر واہ میں کرپشن کرنے کے الزامات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھر ی میرواہ سے ٹائون کمیٹی ٹھری میرواہ، ٹائون کمیٹی سیٹھارجا اور ٹائون کمیٹی ٹنڈو میر علی کے ایڈمنسٹریٹر کی چارج واپس لے لی گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سکھر کو تحقیقاتی افسر تعینات کرتے ہوئے 15 دن میں گوہر پھلپوٹو اور وقاص پھلپوٹو کی کرپشن کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ساجد علی رڈ کو ٹائون کمیٹی سیٹھارجا اور رفیق احمد بروہی کو ٹائون کمیٹی چھاچھرو کاٹائون افسر تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب چھاچھرو ٹائون کمیٹی میں تعیناتی کے دوران گوہر پھلپوٹو پر ملازمین نے الزام عائد کیا کہ گوہر پھلپوٹو نے ملازمین کو 4 ماہ کی ملنے والی تنخواہوں سے ہزاروں روپے کٹوتی کرکے کرپشن کی ہے، ملازمین کے مطابق گوہر پھلپوٹو نے ہر ملازم کی تنخواہ میں سے20 ہزار روپے سے زائد رقم کی کٹوتی کی اس طرح ٹائون کے 154 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرکے 30 لاکھ روپے لے اڑے ہیں۔جبکہ گوہر پھلپوٹو کا موقف معلوم کرنے کے لئے بار بار کال کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ کی نہ میسیج کا کوئی جواب دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں