میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب میں بشریٰ بی بی کی پیشی، 11 سوالات پوچھ لئے

نیب میں بشریٰ بی بی کی پیشی، 11 سوالات پوچھ لئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

190 ملین  پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ نیب راولپنڈی پہنچیں۔ نیب نے بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے سے زائد تفتیش کی۔نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو ایک سوالنامہ بھی تھمایا گیا۔ جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ کیا آپ نے اسلامی تدریس فقہ، درس نظامی کا کوئی کورس بھی کیا ہے؟ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنانے کا مقصد کیا ہے؟کیا آپ ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں؟ کیا آپ بطور ٹرسٹی یا استاد یونیورسٹی سے کسی بھی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی ہیں؟ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سے 458 کینال زمین تحفے میں کیوں ملی؟بحریہ ٹاؤن نے القادر ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑ روپے کیوں منتقل کیے؟ بحریہ ٹاؤن سے ملنے والے 18 کروڑ روپے میں 8 کروڑ کہاں غائب ہے؟ ریکارڈ میں 10 کروڑ روپے کیوں ظاہر کئے گئے؟ کیا بحریہ ٹاؤن سے ہیرے کا ہار،دیگر تحائف 190 ملین پاؤنڈز فائدہ دینے کے بدلے حاصل کئے گئے؟ کیا آپ نے بحریہ ٹاؤن کے مالک سے دیگر فوائد لیے؟ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں ؟ کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردارسے متعلق مطمئن ہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں