میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

منتظم
هفته, ۲۲ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی جن کے ہاں اب ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر کنال کھیموکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پہلا بچہ آنے والا ہے جس پر ہم خوشی محسوس کررہے ہیں لہٰذا نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوسری جانب سوہا علی خان نے اپنی بھابھی کرینہ کپور خان سے مشورے لینا شروع کردیئے ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں