سندھ بلڈنگ، عزیزآباد میں ناجائز تعمیرات کیلئے کروڑوں پیشگی وصول
شیئر کریں
عزیز آباد میںغیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا اور ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں گٹھ جوڑ قائم ہونے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم صبور ، بلڈنگ انسپکٹر شاہد جوکھیو نے ناجائز تعمیرات کے لیے کروڑوں روپے وصول کرلیے ہیں ، ذرائع کے مطابق کیش رقم وصول کی گئی ہے ، جسے ریحان الائچی سسٹم کے مطابق آپس میں تقسیم کیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے افسران نے ایڈوانس بکنگ کے لیے عزیز آباد سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے رابطے بڑھا دیے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن میں بغیر نقشے اور منظوری کے عزیز آباد بلاک 2میں پلاٹ نمبر 433 ،431 اور دستگیر نمبر 9 میں پلاٹ نمبر 993 پر خلا ف ضابطہ تعمیرات کاسلسلہ جاری ہے ۔