جرائم پیشہ عناصر کو آپریشن کی خفیہ اطلاع ، آلہ کار پولیس افسر نکلا
شیئر کریں
پولیس کے اعلی افسران کی خصوصی ہدایت پر تھانہ جات سطح پر اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے بنائی گئی شاہین فورس شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئے تھانہ ناظم آباد کے کرپٹ اہلکاروں کی معاونت سے جرائم پیشہ افراد سے غیر قانونی دھندے چلنے لگے چند روز قبل پولیس کے اعلی افسران کے احکامات پر ایس ایچ او ناظم آباد نے منشیات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاہم تھانیدار کو شائد اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اسی کے تھانے کے اہلکاروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی ہیں جنہوں نے پولیس آپریشن کی اطلاع جرائم پیشہ عناصر کو کر دی جرائم پیشہ عناصر کو اطلاع ملتے ہی منشیات مافیا نے دھندہ بند کر کے علاقہ سے فرار ہو گئے پولیس پارٹیاں جب اعلی افسران کی سربراہی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے داخلی و خارجی راستے بند کر کے ا ٓپریشن شروع کیا دورانِ آپریشن گھروں کی تلاشی بھی لی گئی تاہم پولیس پارٹیوں کو ناکامی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا زرائع کے مطابق ناظم آباد تھانہ کے انٹیلیجنس افسر زبیر پٹھان جرائم پیشہ عناصر سے ہفتہ وار لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتا ہے بھتہ نہ دینے والوں کو شاہین فورس کے بگڑے ہوئے اہلکاروں کو بھیج کر خوف زدہ بھی کرتا ہے انٹیلیجنس افسر زبیر پٹھان نے مخصوص اہلکاروں پر علاقہ پیٹرولنگ کے لیے ایک ٹیم بنا رکھی ہے اس مخصوص ٹیم کا حصہ فیضان ، شیری ، اور حمزہ شامل ہیں یہ اہلکار علاقے میں غنڈہ گردی اور خواتین کو اسلحہ کے زور پر حراساں کرنے میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں خوف کی علامت بنی یہ ٹیم ہاف فرائی اور فل فرائی کے نام سے بھی جانے پہنچانے جاتے ہیں مقامی شہریوں نے نمائندہ جرآت کو بتایا کہ ایریا میں تمام جرائم پولیس افسر زبیر پٹھان کی سرپرستی میں چلتے ہیں پولیس کارروائی سے قبل جرائم پیشہ عناصر کو اطلاع دینے کا زریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔