میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ،شاہدخاقان عباسی

آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ،شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، جب تک بڑے پیمانے پر نظام کی تبدیلی نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا،سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی اور پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے ۔پیرکومقامی احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں آتے ہوئے پانچواں سال چل رہا ہے ، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، یہ ادارہ ملکی تباہی کا سبب بنا۔ آج بھی عدالت نے پوچھا کہ جرم کیا اور نیب والے بھی بتاتے ہیں کہ مالی فوائد نہیں اٹھائے ، نیب یہ بھی بتانے سے قاصرہیں کہ کون سے اختیارات سے تجاوز کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، اس معاملے پر سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ مستقبل میں جھوٹے کیسز سے بچنے کے لیے عدالت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی جس راستے سے آئے موجودہ حکومت بھی ایسے ہی آئی، ہم اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہونگے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین توڑنے پر کبھی کارروائی نہیں ہوئی، اگر ماضی میں گئے تو پھر 1947 تک جانا ہوگا۔ خاص مقاصد کی تکمیل کے لیے الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے جب کہ ہم عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں