فوڈ ڈلیوری کی آڑ میں جرم کا ایک اور واقعہ،ویڈیومنظرعام پر آگئی
شیئر کریں
شہرقائد میں فوڈ ڈلیوری کی آڑ میں جرم کا چوتھا واقعہ پیش آیا، گلزار ہجری میں فوڈ ڈلیوری سروس کا روپ دھارے ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لوٹ مار کا یہ واقعہ کرچی کے علاقے گلزار ہجری میں پیش آیا،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے پہلے گلی کا ایک چکر لگایا اسی دوران سفید کار گھر کے باہر رکی۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان گلی سے گھوم کر کار کے پاس آپہنچے ۔موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا ملزم کار کے پاس اترا اور اسلحہ نکال لیا۔ مسلح ملزم نے آن لائن فوڈڈلیوری سروس کابیگ بھی لٹکا رکھا تھا۔ ویڈیو میں شہری کو کار کے اندر مزاحمت کرتے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی عبداللہ حملے میں رقم اور اسلحے کی ترسیل کے لیے رائیڈرکاروپ دھارا گیا تھا،علاوہ ازیں فیروز آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل رائیڈر کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ گلستان جوہربلاک16 میں بھی فوڈڈلیوری بوائے بن کر شہری کو لوٹا جاچکا ہے ۔