میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر نے افغان حکمت عملی کا اعلان ملتوی کردیا

امریکی صدر نے افغان حکمت عملی کا اعلان ملتوی کردیا

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ،ٹرمپ کی مشیروں سے ملاقات
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان حکمت عملی کا اعلان ملتوی کردیا، کیمپ ڈیوڈ میں افغانستان اور جنوب ایشیا کی صورتحال کا جائزہ، کسی بھی فوری فیصلے سے گریز،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس نے کہاکہ پالیسی کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ دنوں نیشنل سیکورٹی کے مشیروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی پر غور کیا ۔اس حوالے سے مختلف اقدامات اور آپشنز پر غور کیا گیا تاہم افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔پریس سیکریٹری کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت جنوبی ایشیا اور خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے مختلف امور پر غور کررہے ہیں اور مناسب وقت پر وہ امریکی عوام کو اور اپنے اتحادیوں کو نئی پالیسی سے آگاہ کردیں گے۔اس سے قبل افغانستان کے لیے مزید 5 ہزار امریکی فوجی بھیجنے کی تجویز پیش کی گئی ِ تھی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں