میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلال کاکاقتل کیس، مزید دوملزمان گرفتار ،پولیس کاحقائق سامنے لانے سے گریز

بلال کاکاقتل کیس، مزید دوملزمان گرفتار ،پولیس کاحقائق سامنے لانے سے گریز

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد واقعہ ،پولیس کا مزید 2 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ، گرفتار افراد کی تعداد 4 ہوگئے، پولیس کیس میں نامزد صرف ایک ملزم کو گرفتار کر سکی، حیدرآباد واقعہ کیسے پیش آیا، حیدرآباد پولیس کا حقائق سامنے لانے سے گریز، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سپر سلاطین ہوٹل پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک بلال کاکا قتل کیس حیدرآباد پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق سی سی ٹی فوٹیج و دیگر شواہد کی روشنی میں محمد گل اور احمد یار کو گرفتار کرلیا گیا اور گرفتار افراد اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، حیدرآباد پولیس نے دو ملزمان شہسوار پٹھان اور محمد افضل خان کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے، حیدرآباد پولیس ابھی تک کیس میں نامزد صرف ایک ملزم شہسوار پٹھان کو گرفتار کر سکی ہے، ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد تین ملزمان صوبہ چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں، حیدرآباد واقعہ کو ایک ہفتے سے زیادہ وقت گذرنے کے باوجود حیدرآباد پولیس ابھی تک حقائق سامنے نہ لا سکی ہے سپر سلاطین ہوٹل جھگڑے کا واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا اس مامرے پر پولیس حقائق سامنے لانے سے گریزاں ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں