میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے(مین) وفاق دے رہا ہے، اسد عمر

سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے(مین) وفاق دے رہا ہے، اسد عمر

ویب ڈیسک
منگل, ۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے، وفاق دے رہا ہے، وزیر اعلی سندھ کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا۔سندھ کے عوام زرداری اور پیپلزپارٹی سے پوچھتے ہیں کہ سندھ میں آٹا مہنگا کیوں مل رہا ہے؟ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، لیکن اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بلاول کہتے تھے لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لیکن وزیراعظم کو عوام کی بھوک کا احساس تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے اپنی ذمے داریاں سمجھتے ہوئے اربوں روپے صوبوں میں تقسیم کیے ، سندھ کے عوام زرداری اور پیپلز پارٹی سے پوچھتے ہیں کہ آٹا مہنگا کیوں مل رہا ہے؟ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے لیکن اپنی ذمیداری پوری کریں گے ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج کی وجہ سے لوگوں کو دبایا جا رہا ہے، یہ ڈاکو راج اب نہیں رہے گا۔اسد عمر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید آج انہیں برے لگ رہے ہیں، پاناما کیس کے بینچ میں جسٹس (ر) عظمت سعید بھی شامل تھے، اس وقت تو مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، اس وقت انہیں اعتراض نہیں تھا، اب اعتراض کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں