میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مگرمچھ نے دم سے دروازہ کھٹکٹھاکر مالک پرحملہ کردیا

مگرمچھ نے دم سے دروازہ کھٹکٹھاکر مالک پرحملہ کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک آدمی کو ایک غیر متوقع مہمان نے ٹانگ میں کاٹ ڈالا۔ ایک مگرمچھ اس کے دروازے کے باہر انتظار کر رہا تھا۔ ہوا یہ کہ مگرمچھ ایک گھر کے دروازے پرآیا، اپنی دم سے دروازے کو دستک دی۔ جب وہ باہر نکلا تو اس کی ٹانگ پکڑ لی، مالک مکان کی ران پر گہریزخم آئے تاہم اسے بچا لیا گیا۔فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں کال موصول ہوئی ہے۔ کمیشن کے مطابق 56 سالہ شخص کی ران میں زخم آئے۔کمیٹی نے 2.7 میٹر لمبے مگرمچھ کو قابو کرنے کے لیے فوری طور پر ایک شکاری بھیجا، جب کہ ڈیٹونا بیچ کے رہائشی سکاٹ ہولنگز ورتھ نامی شخص کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں