میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان کے ڈانٹنے پر کافی غصہ آیا تھا، شاہ رخ خان

وزیراعظم عمران خان کے ڈانٹنے پر کافی غصہ آیا تھا، شاہ رخ خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔بالی ووڈ کے کنگ خان کی وائرل ہونے والے پرانے انٹریو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے توپوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔اداکارنے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکوربنا کرآؤٹ ہوئے ۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے ۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہارشاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔


مزید خبریں

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔  زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔  گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔  ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا،

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔ گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔ ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا، "جب ہم نے گودام میں داخل ہو کر تلاشی لی، تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ فیکٹری ماہر الاسد اور اس کے ساتھی عامر خیتی کی ہے۔" ماہر الاسد سابق صدر بشار الاسد کا بھائی تھا، اب مفرور سمجھا جا رہا ہے۔ اس پر منشیات کی منافع بخش تجارت کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ شامی سیاستدان عامر خیتی پر 2023 میں برطانوی حکومت نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں