میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، تین برساتی نالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل

کراچی ، تین برساتی نالوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ)وفاقی حکومت کی ہدایت پر کراچی کے تین برساتی نالے پر قائم 32کلومیٹر تجاوزات ہٹانے اور تعمیرات کا بڑا منصوبہ پر سروے کا کام مکمل ہوگیا ہے، منصوبہ پر 5ارب سے ذائد خرچ ہونے کی توقع ہے اس ضمن میں 12ہزار خاندان کی آباد کاری پرصوبائی حکومت عملدآمد کرنے کی ذمہ دار ہوگی،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 1100ارب روپے کے کراچی پیکچ کی اعلان کے بعدیہ پہلا منصوبہ ہے جس کو نیشنل ڈازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز ، کچی آبادی بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر ادروں نے تیز ی سے سروے ڈیمارکیشن کا کام مکمل کرلیا ہے اور مذید تعمیراتی منصوبہ کا پی سی ون کا کام آئندہ چند روز مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی دو نالے گجر نالے اور محمود آباد، منظورکاولونی نالے سے تجاوزات ہٹانے کے بعدنالے اور سڑک کے منظورشدہ منصوبہ پر ایک ارب 78کروڑ روپے کا منصوبہ پر کام معطل ہے نیشنل ڈازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دو نالے کے ساتھ ساتھ اورنگی نالے کی تعمیرات کا منصوبہ تشکیل دینا اور اس پر کام تیز کردیا ہے ،اس بارے میںاین ڈی ایم اے کے بریگیڈئر شہزاد سلیم کی ہدایت پرتین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنر زکے ہمراہ کچی آبادی بلدیہ عظمی کراچی نے اورنگی ، گجر نالے اور منظورکالونی نالے کی منصوبے کی از سرے نو جائز ، سروے اور ڈیمارکیشن کاجاری ہونے والا خط نمبر KMC/K.A/Sr.Dir/299/2020، بتاریخ 17ستمبر 2020ء جاری کی گیا تھامصدق ذرائع کا کہنا تھا کہ گجرنالے کی 210فٹ چوڑائی کی حدبندی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،جو چند فٹ رہ گیا تھا، نالے کی لمبائی تقریبا 13.5 کلومیٹر ہے اور دونوں اطرف تقریبا 27کلومیٹر یعنی زیرہ پوائنٹ کا فاصلہ نیوکراچی سے لیکر حاجی مرید گوٹھ لیاقت آبادلیاری ندی تک گزرتا ہے ،اورنگی ٹالے کی 200فٹ چوڑائی کی حد بندی کا 95فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،نالے کی چوڑائی صرف چند اسکوائر فٹ رہ گیا ہے، نالہ کی لمبائی لگ بھگ 12.5کلومیٹر ہے اور دونوں اطراف تقریبا 25کلومیٹر کے فاصلے نیا قطر اسپتال اورنگی ٹاون سے کشمیری محلہ اللہ پرانا گولیمار لیاری ندی میں گزرتا ہے،جبکہ منظورکالونی ،محمود آباد نالہ کی چوڑائی 150فٹ ماسٹر پلان کے تحت موجود ہے اور اس کی لمبائی لگ بھگ 6.34کلومیٹر ہے جو سٹی اسکول پی ای ایچ سی سے شروع ہونے والے تقریبا 12.74کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ ملت روڈ سے ملیر ندی میں گزرتا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کے تین بڑے نالے پر قائم تعمیر ات،علاقہ کا نام، مکان کا سروے میںنام ، ولدیت، مردیا عورت،عمر، قومی شناختی کارڈ،دیگر فیملی اور سربراہ کانام،مکان قانونی یا غیر قانونی، لیز یا سب لیز جاری کرنے والے ادارے کانام،زمین کا رقبہ،کچا یا پکاتعمیرات ، پانی بجلی گیس سمیت دیگر سہولیات موجود ہے یا نہیں، نالہ پر تجاوزات زمین کا رقبہ،نالے پر تجارتی خاص طور پر دکان،ورکشاپ، پارکنگ استعمال ہونے والی کی اعداد وثمار اور رپورٹ مکمل کرنے کا کام تیز سے جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں